01:22 , 28 جولائی 2025
Watch Live

کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش، پروازیں منسوخ

کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش، پروازیں منسوخ

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والی متعدد پروازوں کی منسوخی کے باعث غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی، ابوظہبی، شارجہ اور دوحہ جانے والی پروازوں کی اچانک منسوخی نے ایئرپورٹ پر افراتفری کی کیفیت پیدا کر دی۔ مسافروں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر جمع ہو گئی، جو تاخیر اور پروازوں کے حوالے سے معلومات کے حصول کے لیے پریشان دکھائی دی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی کے باوجود مسافروں کو بروقت اطلاع نہیں دی گئی جس کی وجہ سے رش میں اضافہ ہوا۔ کئی مسافر بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ایئرپورٹ پہنچ گئے، جہاں وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار نظر آئے۔

ذرائع نے بتایا کہ قطر کی فضائی حدود کی بندش کے باعث نہ صرف دوحہ جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں بلکہ دوحہ ایئرپورٹ پر موجود پاکستان واپس آنے والے مسافر بھی مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔ فضائی حدود کی بندش سے قطر سے پاکستان آنے والی کنیکٹنگ فلائٹس بھی متاثر ہوئیں، جس کے باعث مختلف ممالک کے مسافر دوحہ ایئرپورٹ پر انتظار کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

مزید اطلاعات کے مطابق قطر کی فضائی حدود میں پیش آنے والی صورت حال کی وجہ سے دوحہ ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی شدید متاثر ہوا ہے، جس کے اثرات پاکستان کی بین الاقوامی پروازوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION