کراچی میں واٹر سپلائی 4دن کے لیے بند! کون سے علاقے متاثر؟

کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSC) نے اعلان کیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی چار روز کے لیے معطل رہے گی، کیونکہ ایک بڑی پانی کی لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق غازی گوٹھ کے مقام پر 84 انچ کی مین واٹر سپلائی لائن کی مرمت کا کام کل سے شروع کیا جائے گا، جو تقریباً 96 گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا۔ مرمتی عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ٹیمیں دن رات کام کریں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس مرمتی کام کا مقصد پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے، تاہم اس دوران شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔
متاثرہ علاقے درج ذیل ہیں:
-
نیپا
-
لیاری
-
جمشید ٹاؤن
-
جناح ٹاؤن
-
پی آئی بی کالونی
-
حیدرآباد کالونی
-
لانڈھی
-
کورنگی
-
ڈی ایچ اے (ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی)
ترجمان واٹر کارپوریشن نے مزید بتایا کہ کراچی کو روزانہ 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، تاہم مرمتی کام کے دوران پانی کی فراہمی میں 200 ملین گیلن یومیہ کی کمی واقع ہوگی، جس کے بعد شہر کو 450 ملین گیلن پانی روزانہ فراہم کیا جائے گا۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیشگی پانی ذخیرہ کرلیں اور پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں تاکہ اس دوران کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ "یہ مرمتی کام شہر کے پانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور پانی احتیاط سے استعمال کریں۔”

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…1 دن پہلے
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں…1 دن پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…2 دن پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…2 دن پہلے

بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ٹوٹ گئی جس کے باعث طیارہ جدہ ایئرپورٹ…1 گھنٹہ پہلے
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دبئی روانہ
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وہ کراچی سے دبئی…3 گھنٹے پہلے
نادرا نے افغان شہریوں کے نام پر جاری 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز پکڑ لیے
حکام نے ایک نئے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی قومی شناختی کارڈز (سی…1 دن پہلے
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…1 دن پہلے

بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی…1 گھنٹہ ago
ایران میں بدترین خشک سالی، پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم
ایران میں بدترین خشک سالی نے صورتحال کو نہایت سنگین…2 گھنٹے ago
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دبئی روانہ
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیرون…3 گھنٹے ago
نادرا نے افغان شہریوں کے نام پر جاری 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز پکڑ لیے
حکام نے ایک نئے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے 2…1 دن ago















