ٹریفک پر نیا قانون نافذ! ڈی آئی جی کا بڑا فیصلہ

کراچی – 9 اپریل 2025: ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک پیراعظم شاہ نے کراچی بھر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
منگل کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی آئی جی نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ڈی آئی جی نے پرانی بسوں اور ہیوی گاڑیوں کی کڑی چیکنگ کا حکم دیا۔ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی ضبط کر لی جائے گی اور ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس دکھانے کے بعد ہی واپس ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ کالے شیشے، غیر قانونی نمبر پلیٹس اور نیلی لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
ڈی آئی جی نے لیک کرنے والے واٹر ٹینکرز کو فوری طور پر سڑکوں سے ہٹانے کی ہدایت کی اور مخصوص راستوں پر نو سیٹ رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی، جن میں کراز سے حسن اسکوائر، ڈرگ روڈ سے سہراب گوٹھ، ملینیم مال سے ٹینری ٹاؤن، اور آئی آئی چندریگر روڈ سے ٹاور تک کے راستے شامل ہیں۔
ٹریفک جام سے بچنے کے لیے ڈی آئی جی نے خبردار کیا کہ ڈبل یا ٹرپل پارکنگ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نشہ کرنے والے ڈرائیوروں کے ڈوپ ٹیسٹ کا نظام بھی متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ نشہ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
ہیوی گاڑیوں میں ٹریکر اور اگلے و پچھلے کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔ ٹریکر نہ لگانے پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
شہری حدود میں ہیوی گاڑیوں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، جبکہ حد رفتار کی خلاف ورزی پر پہلی بار 2 ہزار اور دوسری بار 4 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ بسوں کے شہر میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی پیراعظم شاہ نے ہدایت کی کہ ان تمام احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
31 منٹس پہلے

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
13 گھنٹے پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ COP30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری COP30 کانفرنس…14 منٹس پہلے
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر…31 منٹس پہلے
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین…2 گھنٹے پہلے
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری…3 گھنٹے پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق…14 منٹس ago
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ…31 منٹس ago
رواں ہفتے کے ٹاپ 10 اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری…39 منٹس ago
نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، پولیس نے ممکنہ وجہ بتا دی
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر…1 گھنٹہ ago