وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ COP30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری COP30 کانفرنس کے موقع پر پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کا آغاز دونوں رہنماؤں نے فیتہ کاٹ کر کیا۔
اس موقع پر پنجاب حکومت کی ماحولیاتی بہتری کے اقدامات اور ماحول دوست منصوبے پیش کیے گئے۔ جاسنڈا آرڈرن نے خصوصی طور پر پویلین میں پیش کی گئی ڈاکومینٹری دیکھی اور پنجاب حکومت کی کوششوں کو سراہا۔
Punjab CM @MaryamNSharif along-with former PM of New Zealand @jacindaardern inaugurated Pakistan Pavilion on sidelines of COP30 Climate Conference in Brazil@Marriyum_A @GovtofPunjabPK #News #RadioPakistan https://t.co/bPHNlJL7rn pic.twitter.com/hnD2NPWsv0
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) November 11, 2025
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سابق وزیراعظم کو اپنی حکومت کی ماحولیاتی حکمت عملی اور جرأتمندانہ اقدامات سے آگاہ کیا، جس پر جاسنڈا آرڈرن نے تعریف کی اور مریم نواز کے بطور وزیر اعلیٰ اقدامات کو قابل تقلید قرار دیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور ماحولیاتی بہتری کے لیے تعاون کے مواقع پر بھی گفتگو کی۔
برازیل میں COP30 کانفرنس کے موقع پر دنیا بھر سے ممالک نے اپنے پویلینز قائم کیے، اور پاکستان پویلین کو ’From the Indus to the Amazon’ کا عنوان دیا گیا۔ پویلین میں ستھرا پنجاب سمیت پنجاب حکومت کے گزشتہ ڈیڑھ سال کے اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
Punjab’s clean, green transformation is now on the world map. At COP30, CM Maryam Nawaz Sharif is showcasing how Punjab is turning vision into real climate action. #COP30 #PunjabAtCOP30#GreenPunjabAtCOP30 pic.twitter.com/xFXjauNYrJ
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) November 11, 2025
پائلین میں بڑی اسکرینز اور دستاویزی فلمیں بھی دکھائی جا رہی ہیں اور اسے قومی پرچم کے رنگوں سے سجایا گیا ہے، جس سے یہ حاضرین کی دلچسپی کا مرکز بن گیا ہے۔













