12:59 , 24 جون 2026
Watch Live

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

ایران پاکستان تعلقات

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن، اقتصادی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے بعد ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ انہوں نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

صدر زرداری نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے پر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ تکنیکی سطح پر جاری مذاکرات خطے میں مستقل امن اور استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت کرتا آیا ہے۔

مزید پڑھیں: بیلسٹک میزائل سے متعلق دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، ایران کو بھی اپنے دفاع کا حق حاصل ہے: وزیراعظم

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی جانب سے امن اور مذاکرات کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور سیاسی، اقتصادی، سکیورٹی اور علاقائی تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ایرانی صدر کی ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان بھی مذاکرات ہوئے، جن میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ مبصرین کے مطابق ایران پاکستان تعلقات کے فروغ اور خطے میں امن کے لیے یہ ملاقاتیں اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION