06:02 , 23 جون 2026
Watch Live

انمول عرف پنکی کے بند بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

انمول عرف پنکی

کراچی میں انمول عرف پنکی کے مالیاتی ریکارڈ کی چھان بین کے دوران ایک بند کیے گئے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں، جن میں کروڑوں روپے کی مالی سرگرمیاں سامنے آئی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق غیر ملکی بینک کی ایک برانچ میں موجود یہ اکاؤنٹ جنوری 2017 سے دسمبر 2024 تک فعال رہا۔

ریکارڈ کے مطابق اکاؤنٹ میں 1439 ٹرانزیکشنز کے ذریعے مجموعی طور پر 6 کروڑ 40 لاکھ 48 ہزار 848 روپے جمع کرائے گئے۔

اسی دوران 854 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 6 کروڑ 38 لاکھ 4 ہزار 556 روپے اکاؤنٹ سے نکلوائے گئے، جبکہ 696 کیش ٹرانزیکشنز کے ذریعے 5 کروڑ 74 لاکھ 26 ہزار 500 روپے جمع کرائے گئے۔

سالانہ بنیاد پر دیکھا جائے تو 2017 میں 22 لاکھ روپے سے زائد، 2018 میں 25 لاکھ روپے سے زائد، 2019 میں 16 لاکھ روپے سے زائد رقم نکلوائی گئی۔

مزید تفصیلات کے مطابق 2020 میں 10 لاکھ روپے سے زائد، 2021 میں 6 لاکھ روپے سے زائد، 2022 میں 11 لاکھ روپے سے زائد اور 2023 میں 18 لاکھ روپے نکلوائے گئے۔

ریکارڈ کے مطابق 2024 میں 23 لاکھ روپے سے زائد رقم نکلوائی گئی، جبکہ غیر ملکی بینک میں موجود اس اکاؤنٹ کو ایک متعلقہ ادارے کے مراسلے پر بند کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION