کینیڈا کے شہر مانٹریال میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

کینیڈا کے شہر مانٹریال میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مانٹریال کے ایک علاقے میں پیش آیا، جہاں اچانک گولیاں چلنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا، جبکہ زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یکم جولائی 2026 سے پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس ختم، صرف ڈیجیٹل ادائیگی ہوگی
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 34 سالہ ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے، جو 2021 سے فورس میں خدمات انجام دے رہا تھا۔
دوسرے ہلاک شہری کی شناخت مائیکل میزراہی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ایک یہودی بستی میں پیش آیا، اور حملے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔










