01:01 , 23 جون 2026
Watch Live

یکم جولائی 2026 سے پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس ختم، صرف ڈیجیٹل ادائیگی ہوگی

پاسپورٹ

اسلام آباد : ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2026 سے ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی کا نظام ختم کر دیا جائے گا۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت زونل سربراہان کے اجلاس میں اس اہم تبدیلی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ پاسپورٹ فیس صرف ڈیجیٹل ذرائع سے قبول کی جائے گی، جبکہ ادائیگی کے لیے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد شفافیت، سہولت اور تیز رفتار خدمات کو یقینی بنانا ہے تاکہ درخواست گزاروں کو بہتر سروس فراہم کی جا سکے۔

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کونسے نمبر پر ہے؟

اس مقصد کے لیے جلد ہی “پاسپورٹ موبائل ایپ” بھی متعارف کروائی جائے گی، جس کے ذریعے اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے پاسپورٹ کی درخواست جمع کرا سکیں گے۔

مزید یہ کہ درخواست گزار اپنا تیار شدہ پاسپورٹ اپنی دہلیز پر وصول کرنے کی سہولت بھی حاصل کر سکیں گے، جس سے دفتری چکر کم ہوں گے۔

حکام نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس آئندہ صرف ای پاسپورٹس جاری کرے گا، جبکہ موجودہ تمام مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس اپنی مقررہ مدت تک مکمل طور پر قابلِ استعمال اور قابلِ قبول رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION