01:04 , 23 جون 2026
Watch Live

گلوکار طارق طافو لاہور میں انتقال کر گئے

گلوکار طارق طافو لاہور میں انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف گلوکار اور نامور طبلہ نواز استاد طافو کے بیٹے طارق طافو لاہور میں انتقال کر گئے، جس سے موسیقی کی دنیا سوگوار ہو گئی۔

اہل خانہ کے مطابق طارق طافو کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کی جانب سے علاج جاری رکھا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور دورانِ علاج حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

مرحوم کی عمر 58 برس تھی اور وہ کئی دہائیوں سے موسیقی کے شعبے سے وابستہ تھے۔

طارق طافو نے اپنے مشہور پنجابی گیت “لاہور لاہور اے” کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی اور موسیقی کے شائقین کے دلوں میں خاص مقام بنایا۔

مرحوم نے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں، جبکہ ان کے انتقال پر فن و ثقافت سے وابستہ شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

طارق طافو کی نماز جنازہ اقبال ٹاؤن کے شہنشاہ قبرستان میں ادا کی جائے گی، جہاں عزیز و اقارب، دوست احباب اور مداح بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION