02:13 , 23 جون 2026
Watch Live

میری ٹرمپ کا ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنے چچا کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جسمانی اور ذہنی حالت بتدریج خراب ہو رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میری ٹرمپ نے اپنے ہفتہ وار نیوز لیٹر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق جاری قیاس آرائیوں پر تبصرہ کیا۔

میری ٹرمپ کے مطابق امریکی صدر کی جسمانی اور ذہنی صحت میں واضح تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں، جنہیں مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر معمولی رویے اور رات گئے سوشل میڈیا پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر وہ منطقی محسوس ہو سکتے ہیں، مگر نفسیاتی طور پر تناؤ اور دباؤ کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔

میری ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت شدید ذہنی دباؤ سے گزر رہے ہیں اور انہیں سب سے زیادہ خوف ذلت یا عوامی شرمندگی سے محسوس ہوتا ہے۔

ان کے مطابق مسلسل دباؤ اور نفسیاتی کشمکش امریکی صدر کے رویے اور فیصلوں پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے میری ٹرمپ کے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کی صحت سے متعلق پھیلائی جانے والی قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION