04:28 , 12 نومبر 2025
Watch Live

ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ

پشاور: پی ڈی ایم اے نے فلیش فلڈ ایڈوائزری کے پیش نظر ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے تمام افسر و عملہ، بشمول ڈویژنل سطح کے رپورٹنگ آفسرز 19 اور 20 اپریل کو حاضری یقینی بنائیں گے۔ اقدام کا مقصد کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، بروقت رپورٹنگ اور مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنانا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ عملے کو ڈیوٹی پر الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ایمرجنسی سنٹر ہفتہ اور اتوار کے دن بھی مکمل طور پر فعال رہے گا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION