ویب ڈیسک
|
6 مہینے پہلے
انٹرنیشنل پلیئرز نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا، آئی پی ایل کھیلنے سے انکار

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی بحالی کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے دباؤ بڑھا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے بعد آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا، تاہم آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک کے کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث شرکت پر تحفظات ظاہر کیے۔
غیر ملکی کرکٹرز کے انکار پر بی سی سی آئی نے تمام بڑے کرکٹ بورڈز سے رابطے تیز کر دیے ہیں، جب کہ آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ کھلاڑیوں کے خدشات دور کرنے کے لیے براہِ راست رابطہ کریں۔
بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ تمام غیر ملکی بورڈز اور فرنچائزز سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو واپسی پر آمادہ کیا جا سکے۔
ادھر کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کے فیصلے کا احترام کرے گا اور شرکت نہ کرنے والوں کو نہیں روکا جائے گا، تاہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے ٹیم کا انتخاب بورڈ کی صوابدید پر ہوگا۔ آسٹریلیا نے مزید کہا ہے کہ وہ سیکیورٹی انتظامات پر بھارتی بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہے۔
یاد رہے کہ آئی پی ایل کا فائنل 3 جون کو ہوگا جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے شیڈول ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک کی اہلیہ اور ویمنز ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے دھرم شالہ میں میچ اچانک روکے جانے پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات کے فقدان نے کھلاڑیوں کو خوف میں مبتلا کر دیا، اور اب آسٹریلوی کرکٹرز کو حکومت سے سیکیورٹی کی واضح یقین دہانی لینی چاہیے۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
3 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
4 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…3 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…4 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…6 گھنٹے پہلے
“اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم، رجسٹریشن کا عمل عوام کے لیے آسان بنا دیا گیا
حکومتِ پاکستان نے عوامی فلاح کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر” کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید سادہ، شفاف اور…7 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…3 گھنٹے پہلے
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر…3 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…4 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…6 گھنٹے پہلے

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے دو ماہ میں 15 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا
پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے…1 گھنٹہ ago
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم…3 گھنٹے ago