05:25 , 11 نومبر 2025
Watch Live

میڈیا ہمارا فخر ہے، ہم نے سچ چھپایا نہیں، بتایا: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ میڈیا نے حالیہ صورتحال میں شاندار اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، جو قابلِ فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ نہیں چھپایا، جو حقیقت تھی وہی قوم کے سامنے رکھی۔

 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا نے حالیہ واقعات میں شاندار، ذمہ دارانہ کردار ادا کیا اور دشمن کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں یومِ تشکر کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہی۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ "ہم نے کچھ نہیں چھپایا، جو حقیقت تھی وہی سامنے رکھی، اور اس میں میڈیا نے بھرپور ساتھ دیا۔”

انہوں نے کہا کہ "پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، اور ہمارے میڈیا نے جس طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وہ قابل ستائش ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں اور پروپیگنڈے کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا، جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔

پاک فوج کے سربراہ نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ "اس تمام صورتحال میں میڈیا کا کردار نہایت مثالی اور یادگار رہا۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION