07:01 , 27 جولائی 2025
Watch Live

دبئی سفر کرنے والوں کیلئے اہم ہدایات: کن اشیاء پر پابندی ہے؟

بہت سے مسافر اس بات سے ناواقف ہوتے ہیں کہ فلائٹ میں کن اشیاء کی اجازت ہوتی ہے اور کن پر پابندی ہوتی ہے، خاص طور پر دبئی جاتے وقت۔

مسافروں کو سفر سے قبل ان ہدایات کو جاننا ضروری ہے، ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مسافر نشہ آور اشیاء جیسے کوکین، ہیروئن، پوست کے بیج، پان کے پتے اور مخصوص جڑی بوٹیاں دبئی نہیں لے جا سکتے۔ اس کے علاوہ ہاتھی دانت، گینڈے کے سینگ اور بائیکاٹ شدہ ممالک سے سامان خرید کے دبئی نہیں لے جا سکتے۔

ممنوعہ اشیاء ساتھ لے جانے پر مسافروں کیخلاف قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ لیکن مسافر مخصوص شرائط یا فیس کے ساتھ اس اشیاء کو دبئی لے جاسکتے ہیں۔ جن میں پودے، کھاد، ادویات، طبی آلات، کتابیں، کاسمیٹکس، وائرلیس ڈیوائسز، الکوحل، ای سگریٹ شامل ہیں۔

دبئی سفر سے پہلے ان قوانین کا جاننا آپ کو غیر ضروری پریشانی سے بچا سکتا ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION