07:47 , 9 نومبر 2025
Watch Live

آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات، حکومت کی نان فائلرز کیخلاف سخت اقدامات کی یقین دہانی

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری ہیں، حکومت نے نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں نان فائلرز کو گاڑیاں اور جائیداد خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ وہ مالی لین دین کی بڑی ٹرانزیکشنز بھی نہیں کر سکیں گے۔ نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرنے پر کام جاری ہے۔

آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر رجسٹرڈ تاجروں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے سے مثبت نتائج ملے ہیں، اور فائلرز کی تعداد میں 51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندگان سے متعلق تھرڈ پارٹی ڈیٹا کا تجزیہ جاری ہے، جب کہ کراچی اور لاہور میں کمپلائنس رسک مینجمنٹ سسٹم فعال کر دیا گیا ہے، جسے جلد کارپوریٹ ٹیکس یونٹس تک توسیع دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں ریلیف پر بھی غور جاری ہے، حکومت سالانہ 10 سے 12 لاکھ روپے آمدن والے افراد کو ٹیکس فری کرنے پر غور کر رہی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر انکم ٹیکس میں رعایت پر تجاویز تیار کر رہا ہے۔ مذاکرات 23 مئی تک جاری رہیں گے، جبکہ بجٹ تجاویز کو 22 مئی تک حتمی شکل دی جائے گی۔ نیا مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION