02:54 , 11 نومبر 2025
Watch Live

جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

کابینہ اعلامیے کے مطابق، جنرل عاصم منیر کو آپریشن بنیان مرصوص میں اعلیٰ عسکری حکمتِ عملی اور دشمن کو شکست فاش دینے پر اس اہم اعزاز سے نوازا گیا۔ وہ پہلے پاکستانی آرمی چیف ہیں جنہیں نشانِ امتیاز (ملٹری) کے ساتھ ساتھ فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے باوجود ان کی خدمات جاری رکھی جائیں گی۔

اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے جنگ کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ وفاقی کابینہ کے شرکاء کو پاک بھارت دفاعی معرکہ پر اعتماد میں لیا گیا۔ کابینہ ارکان نے کہا کہ پاکستانی افواج نے ہر محاذ پر دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔ جس کے بعد پاکستان کی صلاحیت اور اہمیت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION