12:53 , 10 نومبر 2025
Watch Live

صدر مملکت کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر بابر کو مبارکباد

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عہدہ وطن کے دفاع میں اُن کی غیرمعمولی خدمات کا اعتراف ہے۔

اپنے بیان میں صدر نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ اُن کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے بہترین حکمتِ عملی کے تحت دشمن کو شکست دی۔

صدر زرداری نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور ملکی خودمختاری کے تحفظ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو پوری قوم کی جانب سے سراہا۔

انہوں نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو مدتِ ملازمت میں توسیع پر بھی مبارکباد دی اور کہا کہ اُن کی جنگی حکمت عملی کی بدولت پاک فضائیہ نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

آخر میں صدر مملکت نے دونوں عسکری قائدین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION