ویب ڈیسک
|
6 مہینے پہلے
وینا ملک سے شادی کیوں نہیں کی؟ ببرک شاہ کا بڑا انکشاف

معروف پاکستانی فلم و ڈرامہ اداکار ببرک شاہ حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں جلوہ گر ہوئے، جہاں انہوں نے اداکارہ وینا ملک کے ساتھ اپنے پرانے تعلق، شادی کے ارادے اور مشترکہ جائیداد سے متعلق افواہوں پر کھل کر بات کی۔
شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری شادی ہونے والی تھی، اسی لیے ہم نے ایک جائیداد مل کر خریدی تھی۔ ہمارا ارادہ ایک ایسا مشترکہ گھر بنانے کا تھا جیسا محمد علی اور زیبا جی کا ’علی زیبا ہاؤس‘ تھا۔ لیکن پھر حالات بدل گئے، وہ کسی اور کو پسند کرنے لگیں اور میری زندگی میں بھی کوئی اور آ گیا۔
ببرک نے واضح کیا کہ وینا ملک نے انہیں کوئی گھر تحفے میں نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گھر آج بھی وینا ملک کے نام پر ہے، لیکن میں اس میں رہ رہا ہوں۔ میں نے وقت کے ساتھ گھر مکمل کیا، لیکن اس کی ملکیت آج بھی ان کے نام پر ہے۔
مداحوں کی جانب سے دونوں فنکاروں کی ایمانداری اور ایک دوسرے کے لیے عزت کی تعریف کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے لکھا: "ببرک شاہ نے دیانت داری کا مظاہرہ کیا اور کبھی اس جائیداد کو اپنی ملکیت قرار نہیں دیا۔”
دوسرے نے کہا کہ دونوں کے درمیان سچی محبت تھی، لیکن انہوں نے الگ ہو کر بھی ایک دوسرے کی عزت برقرار رکھی۔
واضح رہے کہ ببرک شاہ نے باغی، داستان، پانی جیسا پیار اور گھر جیسے مشہور ڈراموں کے علاوہ کوئی تجھ سا کہاں، سرکار اور محبتاں سچیاں جیسی فلموں میں کام کیا۔

کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
7 گھنٹے پہلے

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
20 گھنٹے پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ COP30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری COP30 کانفرنس…7 گھنٹے پہلے
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر…7 گھنٹے پہلے
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین…9 گھنٹے پہلے
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری…9 گھنٹے پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق…7 گھنٹے ago
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ…7 گھنٹے ago
رواں ہفتے کے ٹاپ 10 اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری…7 گھنٹے ago