03:07 , 11 نومبر 2025
Watch Live

امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی پی ایس ایل فائنل میں شرکت، لاہور قلندرز کی بھرپور سپورٹ

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز کی دعوت پر امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شرکت کی۔

انہوں نے لاہور قلندرز کی شرٹ پہن کر میچ دیکھا اور ہر چوکے چھکے پر تالیاں بجا کر ٹیم کا جوش بڑھایا۔ میچ کے بعد نیٹلی بیکر نے لاہور قلندرز کی فتح کا جشن مناتے ہوئے ٹیم کے ہمراہ گراؤنڈ کا چکر لگایا اور صدرِ پاکستان سمیت دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ اختتامی تقریب میں بھی شریک ہوئیں۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے ان کی شرکت اور ٹیم کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ نیٹلی بیکر نے قلندرز کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کی بھی تعریف کی۔

اس سے قبل بھی وہ راولپنڈی میں لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی میچ میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے اننگز کے وقفے کے دوران پی سی بی اور قلندرز حکام کے ہمراہ گراؤنڈ کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION