08:30 , 8 نومبر 2025
Watch Live

سعودی عرب نے 14 ممالک کے لیے بلاک ورک ویزہ کوٹہ عارضی طور پر معطل کر دیا

سعودی عرب

ریاض: سعودی حکومت نے ایک اہم اقدام کے تحت 14 ممالک کے شہریوں کے لیے "بلاک ورک ویزہ کوٹہ” کا اجرا جون 2025 تک معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد حج سیزن سے قبل امیگریشن کے انتظامات کو بہتر بنانا، ہجوم کو کنٹرول کرنا اور غیر قانونی حج کو روکنا ہے۔

متاثرہ ممالک میں پاکستان، بھارت، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن، اور مراکش شامل ہیں۔

سعودی وزارتِ افرادی قوت کے مطابق بلاک ورک ویزہ ایک مخصوص کوٹہ ہوتا ہے جس کے تحت سعودی کمپنیاں پہلے سے منظوری لے کر منتخب ممالک سے کارکنان بلا سکتی ہیں۔ اب اس پابندی کے باعث نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی جبکہ زیرِ التوا درخواستوں میں تاخیر یا منسوخی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ایسے افراد جنہیں ویزہ تو جاری ہو چکا ہے لیکن وہ ابھی تک سعودی عرب نہیں پہنچے، ان کے لیے مملکت میں داخلہ بھی مشکل ہو سکتا ہے۔

مزید برآں، سعودی حکام نے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس، اور سیاحتی ویزوں کا اجرا بھی کئی ممالک کے لیے وقتی طور پر روک دیا ہے۔

یہ پابندیاں جون 2025 کے اختتام تک برقرار رہیں گی، اور امکان ہے کہ حج سیزن کے بعد ان میں نرمی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION