01:25 , 28 جولائی 2025
Watch Live

سعودی عرب میں عازمینِ حج کے لیے 24/7 مفت ہیلپ لائن کا آغاز

سعودی عرب

مکہ مکرمہ – سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور نے عازمینِ حج کو مذہبی رہنمائی فراہم کرنے اور ان کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے مفت ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ ہیلپ لائن 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن فعال رہے گی۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سروس وزارت کے اس اقدام کا حصہ ہے جس کا مقصد ہے کہ عازمینِ حج اسلامی اصولوں کے مطابق اپنے مناسک کی ادائیگی میں آسانی محسوس کریں۔ ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 800 2451000 ہے۔

یہ سروس دس زبانوں میں دستیاب ہے، جن میں شامل ہیں: عربی، اردو، انگریزی، فرانسیسی، ترکی، بنگلہ، ہاؤسا، انڈونیشی، امہریک (حبشی زبان)، اور ہندی۔ اس اقدام سے دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین کو اپنی زبان میں رہنمائی حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔

اس کے علاوہ، حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں برقی گاڑیوں کی سہولت بھی شروع کر دی ہے، تاکہ بزرگ، معذور اور عام عازمین مناسک کی ادائیگی میں سہولت حاصل کر سکیں۔

برقی گاڑیاں طواف اور سعی کے لیے دستیاب ہیں، ہر عمل کے لیے 100 ریال وصول کیے جاتے ہیں، جبکہ معذور افراد کے لیے یہ سہولت مفت فراہم کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION