ویب ڈیسک
|
5 مہینے پہلے
واٹس ایپ غیر ضروری پیغامات سے بچاؤ کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے

واٹس ایپ جلد ہی اسپام اور غیر ضروری پیغامات سے بچاؤ کے لیے ایک نیا "یوزر نیم پن” فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جو صارفین کو اپنی پرائیویسی پر مکمل کنٹرول فراہم کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس فیچر کی بدولت جب کوئی نیا شخص آپ کو یوزر نیم کے ذریعے پہلی بار میسج بھیجے گا تو اسے ایک درست پن درج کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر وہ میسج بھیجنے سے قاصر رہے گا۔
یہ فیچر ناپسندیدہ اور اسپام میسجز کو روکے گا۔ صرف وہی افراد آپ کو میسج کر سکیں گے جو یوزر نیم اور پن سے واقف ہوگے۔ اس فیچر سے نامعلوم کانٹیکٹس سے رابطے کا امکان کم ہو جائے گا اور صارفین کو اپنی پرائیویسی کا مکمل کنٹرول حاصل ہوگا۔
اگر صارف یوزر نیم تو بنا لے لیکن پن نہ بنائے، تو واٹس ایپ اسے چیٹ ٹیب میں بینر کے ذریعے پن سیٹ کرنے کا مشورہ دے گا تاکہ اکاؤنٹ زیادہ محفوظ بنایا جا سکے۔
فی الحال یہ فیچر صرف بیٹا ورژن میں آزمائش کے مراحل میں ہے اور چونکہ واٹس ایپ نے ابھی تک یوزر نیم فیچر بھی باقاعدہ طور پر لانچ نہیں کیا، اس لیے عام صارفین کو یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا، کہنا قبل از وقت ہے۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
56 منٹس پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
2 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…56 منٹس پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…2 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…4 گھنٹے پہلے
“اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم، رجسٹریشن کا عمل عوام کے لیے آسان بنا دیا گیا
حکومتِ پاکستان نے عوامی فلاح کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر” کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید سادہ، شفاف اور…5 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…56 منٹس پہلے
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر…1 گھنٹہ پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…2 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…4 گھنٹے پہلے

سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم…1 گھنٹہ ago
آمنہ ملک کا انکشاف، جنات سے بات کر کے گمشدہ پیسے واپس مل گئے
پاکستانی معروف اداکارہ اور میزبان آمنہ ملک نے ایک حالیہ…2 گھنٹے ago