02:00 , 11 نومبر 2025
Watch Live

چائلڈ میرج ایکٹ 2025 کے خلاف وفاقی شرعی عدالت میں درخواست دائر

چائلڈ میرج ایکٹ 2025 کے خلاف وفاقی شرعی عدالت میں درخواست دائر

وفاقی شرعی عدالت میں ایک شہری نے چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2025 کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی ہے، جس کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

یہ درخواست شہزادہ عدنان نامی شہری کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ مدثر چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ قانون قرآن و حدیث کی تعلیمات کے خلاف ہے، کیونکہ اسلامی شریعت میں شادی کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کم عمری کی شادی پر سخت سزا، بشمول سخت قید، نہ صرف اسلامی اصولوں کے منافی ہے بلکہ آئین سے بھی متصادم ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس قانون کو شریعت سے متصادم قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے اور حتمی فیصلے تک ریاست کو اس قانون کے تحت مقدمات درج کرنے سے روکا جائے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION