03:27 , 11 نومبر 2025
Watch Live

ملائیشیا میں یونیورسٹی بس حادثہ، 15 طالبعلم جاں بحق

کوالالمپور: شمالی ملائیشیا میں طالبعلموں کو لے جانے والی یونیورسٹی بس منی وین سے ٹکرا گئی، حادثے میں 15 طالبعلم جاں بحق اور 33 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 13 طالبعلم موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2 نے اسپتال میں جان گنوائی۔ جاں بحق طلبہ کی عمریں 21 سے 23 سال کے درمیان تھیں اور وہ سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی کے طالبعلم تھے۔ زخمیوں میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بس کے بے قابو ہونے کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا گیا ہے، تاہم مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION