06:32 , 11 نومبر 2025
Watch Live

امریکی ایئرپورٹ پر معروف ٹک ٹاکر کھابے لامے کو حراست میں کیوں لیا گیا؟

امریکی ایئرپورٹ پر معروف ٹاک ٹاکر کھابے لامے کو حراست میں کیوں لیا گیا؟

دنیا بھر میں کورونا وبا کے دوران مشہور ہونے والے ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے کو 6 جون 2025 کو امریکا کے ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ کھابے لامے، جو اٹلی کے شہری ہیں، امریکا میں ویزا کی مدت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، 25 سالہ ٹک ٹاک اسٹار جب لاس ویگاس پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام نے ان کے ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں روک لیا۔ امیگریشن حکام نے تصدیق کی کہ کھابے لامے نے ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے، لیکن ان کو اسی دن رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس جانے کی اجازت دے دی گئی اور انہیں رہا کر دیا گیا۔

کھابے لامے، جنہوں نے اپنی سادہ اور مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے ٹک ٹاک پر شہرت حاصل کی، اس بات سے لاعلم تھے کہ ان کا ویزا ختم ہو چکا تھا، جس کے باعث انہیں عارضی طور پر حراست میں لیا گیا۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے سامنے آئے ہیں، جن میں بین الاقوامی مشہور شخصیات کے لیے بیرون ملک سفر کے دوران درپیش چیلنجز پر بات کی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION