ایم ڈی کیٹ 2025 کا نیا نصاب جاری، امتحان کی تیاری کرنے والے طلبا کے لیے اہم اعلان

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے نیا نصاب جاری کر دیا ہے، جسے پی ایم ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا امتحان ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے پہلے اتوار کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔ پی ایم ڈی سی کے صدر، پروفیسر رضوان تاج کے مطابق، اس سال کے نصاب میں پانچ مضامین شامل کیے گئے ہیں: حیاتیات، کیمیا، طبیعیات، انگریزی اور منطقی استدلال۔
امتحان مکمل طور پر کثیرالجوابی سوالات پر مشتمل ہوگا، جن کی مجموعی تعداد 180 ہو گی۔ تین گھنٹے کے اس امتحان میں سوالات کی درجہ بندی یوں کی جائے گی: 15 فیصد آسان، 70 فیصد درمیانے درجے کے، اور 15 فیصد مشکل سوالات ہوں گے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ امتحان میں منفی مارکنگ نہیں کی جائے گی۔
میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے امیدوار کو کم از کم 55 فیصد نمبر جبکہ ڈینٹل کالج میں داخلے کے لیے 50 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہوں گے۔
پی ایم ڈی سی نے سوالات کا بینک تیار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے، جبکہ نصاب کو تعلیمی ماہرین، مختلف بورڈز اور جامعات کے مشورے سے ترتیب دیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…2 دن پہلے
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں…2 دن پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…3 دن پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…3 دن پہلے

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں ایران ثالثی
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کر دی ہے تاکہ خطے میں امن…2 گھنٹے پہلے
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت نے یہ…3 گھنٹے پہلے
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ٹوٹ گئی جس کے باعث طیارہ جدہ ایئرپورٹ…5 گھنٹے پہلے
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دبئی روانہ
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وہ کراچی سے دبئی…6 گھنٹے پہلے

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں ایران ثالثی
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و…2 گھنٹے ago
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری…3 گھنٹے ago
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی…5 گھنٹے ago
ایران میں بدترین خشک سالی، پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم
ایران میں بدترین خشک سالی نے صورتحال کو نہایت سنگین…5 گھنٹے ago















