امریکی صدر کا دعویٰ: ایران کا جوہری خطرہ ختم کر دیا ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے دنیا کے لیے ایران کا جوہری خطرہ ختم کر دیا ہے اور اب اسرائیل پہلے سے زیادہ محفوظ ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق امریکہ نے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات پر حملے مکمل کر لیے ہیں جن میں فردو، نطنز اور اصفہان شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی کہ ان حملوں میں بی 2 بمبار طیارے استعمال کیے گئے۔
وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اب یا تو امن ہو گا یا ایران کے لیے ایک بڑا سانحہ، کیونکہ امریکی افواج کئی ایرانی اہداف کا پتہ لگا چکی ہیں جنہیں چند منٹوں میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے امن کی راہ نہ اپنائی تو مزید تیز اور سخت حملے کیے جائیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران گزشتہ 40 سالوں سے "امریکہ مردہ باد” اور "اسرائیل مردہ باد” کے نعرے لگا رہا ہے، ہمارے لوگوں کو سڑک کنارے بم دھماکوں میں مار رہا ہے، ان کی کارروائیاں مشرق وسطیٰ میں امریکی جانی نقصان کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے طے کر لیا تھا کہ یہ سب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو خصوصی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹیم ورک کی ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے امریکی فوج کو بھی اس "تاریخی کامیابی” پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فردو جوہری سائٹ پر حملے کے دوران 6 بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے جبکہ دیگر ایرانی تنصیبات پر حملوں میں 30 ٹو ماہاک میزائل فائر کیے گئے۔

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…2 دن پہلے
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں…2 دن پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…2 دن پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…3 دن پہلے

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں ایران ثالثی
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کر دی ہے تاکہ خطے میں امن…42 منٹس پہلےبلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت نے یہ…1 گھنٹہ پہلے
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ٹوٹ گئی جس کے باعث طیارہ جدہ ایئرپورٹ…3 گھنٹے پہلے
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دبئی روانہ
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وہ کراچی سے دبئی…4 گھنٹے پہلے

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں ایران ثالثی
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و…42 منٹس agoبلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری…1 گھنٹہ ago
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی…3 گھنٹے ago
ایران میں بدترین خشک سالی، پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم
ایران میں بدترین خشک سالی نے صورتحال کو نہایت سنگین…4 گھنٹے ago














