07:02 , 27 جولائی 2025
Watch Live

جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی معروف یوٹیوبر نے خودکشی کر لی

جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی معروف یوٹیوبر مکائیلا رینز نے خودکشی کر لی۔ 29 سالہ مکائیلا نے آن لائن ہراسانی کے باعث اپنی جان لی، جس کی تصدیق ان کے شوہر ایتھن رینز نے کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ایتھن نے انسٹاگرام پر ایک پیغام میں بتایا کہ مکائیلا طویل عرصے سے ہراسانی کا شکار تھیں اور کئی سالوں سے تھراپی اور ادویات کے ذریعے علاج کروا رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ روزمرہ کی زندگی کے دباؤ اور جذباتی اتار چڑھاؤ نے مکائیلا کے لیے مشکلات بڑھا دیں، اور انہیں صرف اجنبیوں ہی نہیں بلکہ قریبی لوگوں اور جانوروں کی فلاحی کمیونٹی کے بعض افراد کی جانب سے بھی جھوٹی افواہوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ایتھن نے مزید کہا کہ مکائیلا ایک حساس دل کی مالک تھیں، اور آن لائن ٹرولنگ نے ان پر گہرا اثر ڈالا۔ وہ برسوں تک درد سہتی رہیں، مگر اس بار وہ لڑائی ہار گئیں۔

مکائیلا کے لواحقین میں ان کے شوہر ایتھن، بیٹی فریا، اور وہ درجنوں جانور شامل ہیں جن کی وہ مینیسوٹا اور فلوریڈا میں دیکھ بھال کرتی تھیں۔ ایتھن نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ مکائیلا کی میراث کو آگے بڑھائیں گے اور اُن کی فلاحی مہم جاری رکھیں گے، جس کی وجہ سے مکائیلا دنیا بھر میں جانی جاتی تھیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION