
پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے استعفوں کا امکان مسترد کر دیا

اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے عدالتی فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسمبلی کے اندر سے سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ماضی میں اسمبلیوں سے باہر نکلنا بڑی سیاسی غلطی تھی جس کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں، دو صوبائی اسمبلیاں توڑنا بھی نقصان دہ ثابت ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ 85 ارکان کے بدلے مخصوص نشستیں "مالِ غنیمت” کی طرح دیگر جماعتوں میں بانٹی گئیں، جن کے پاس 17 نشستیں تھیں، انہیں دو تہائی اکثریت دے دی گئی۔
ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے پنچھی پہلے ہی بھاری قیمت پر اُڑ چکے، اب مزید کوئی رکن پارٹی نہیں چھوڑے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے باقی 85 ارکان کے حلف نامے چیک کروانا غیر قانونی دباؤ کا حصہ ہے، ایسا ظلم دنیا کی کسی پارلیمنٹ میں نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گزشتہ سال 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال کر دیا، جس کے نتیجے میں سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی۔ یہ نشستیں اب مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کو ملیں گی۔
فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے آئینی حق پر ایک بار پھر ڈاکا ڈالا گیا، مخصوص نشستوں کو انصاف کے برعکس "بانٹ” دیا گیا، پہلے بلے کا نشان چھینا گیا اور اب یہ حق بھی۔
پارٹی نے واضح کیا کہ ہم نظامِ انصاف سے مایوس ضرور ہیں، لیکن عوام اور عمران خان سے امید اب بھی باقی ہے۔
راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
1 ہفتہ پہلے
اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے…8 گھنٹے پہلےاسکردو میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے سیاح بحفاظت نکال لیے گئے
اسکردو: گلگت بلتستان کے خوبصورت علاقے اسکردو میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسنے والے سیاحوں کو پاک…5 دن پہلےسی سی ڈی کی کارروائی میں دو خطرناک ملزمان ہلاک
فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ہونے والے ایک اہم پولیس مقابلے میں…6 دن پہلےراول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے
اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والی مسلسل بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح 1,748 فٹ تک…1 ہفتہ پہلے
گوادر کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں مزید 4 ماہی گیروں کی لاشیں برآمد
کراچی – پاکستان فشر فولک فورم (PFFF) کے مطابق گوادر کے قریب کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے میں ڈوبنے والے ماہی…2 گھنٹے پہلےپنجاب میں کل سے مون سون کی نئی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، پی ڈی ایم اے
پنجاب میں مون سون کی تازہ لہر کل (پیر) سے شروع ہوگی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے ایک بیان…2 گھنٹے پہلےجرگہ کے حکم پر لڑکی کا قتل، تمام ملزمان گرفتار
راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں مقامی جرگہ کے فیصلے پر شوہر کے ہاتھوں ایک 19 سالہ نئی نویلی دلہن کے…5 گھنٹے پہلےکاشتکاروں کو 2 سال میں کتنے ارب کا نقصان؟
کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ ملکی کسانوں کو گزشتہ دو…6 گھنٹے پہلے
گوادر کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں مزید 4 ماہی گیروں کی لاشیں برآمد
کراچی – پاکستان فشر فولک فورم (PFFF) کے مطابق گوادر کے…2 گھنٹے agoپنجاب میں کل سے مون سون کی نئی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، پی ڈی ایم اے
پنجاب میں مون سون کی تازہ لہر کل (پیر) سے…2 گھنٹے agoپاکستان میں ایک ہی دن میں پولیو کے تین نئے کیسز رپورٹ
پاکستان میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں،…3 گھنٹے agoقومی کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری: وزیراعظم نے انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کر دیا
پاکستان کے قومی ایتھلیٹس کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے…4 گھنٹے ago