
وزیر اعظم نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صرف چار دن کے اندر بھارت کا غرور خاک میں مل گیا۔ معرکہ حق نے ثابت کردیا کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان بھی کیا۔
جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم کو یوم آزادی کے 78 سال مبارک ہوں! شہدا کو عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایٹمی صلاحیت حاصل کی تھی۔ بھارت نے جھوٹے بیانیے کی آڑ لے کر پاکستان پر حملہ کیا۔ بھارت بھول گیا تھا کہ جنگیں صرف ہتھیاروں کے بل بوتے پر نہیں لڑی جاتیں۔ بھارت کا سامنا اس فوج سے ہوا جس کا سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تھے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو قیامت تک یاد رکھے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جنگ می ساتھ دینے پر ترکیہ، سعودی عرب، یو اے اور قطر سمیت تمام دوست ممالک کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی پر شکر گزار ہیں۔ قوی امید ہے امریکی صدر مسئلہ کشمیر حل کرانے میں کردار ادا کرینگے۔ پاکستان کشمیریوں اور فلسطینیوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے سول حکومت کیساتھ ملکر ہر سطح پر ہم آہنگی پیدا کی۔ امریکا کیساتھ تجارتی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا اہم کردار ہے۔ عدلیہ کے کردار کے باعث 100ارب روپے ریکور ہوئے ہیں۔ عالمی ادارے بھی پاکستانی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں۔
انہوں نے میثاق استحکام پاکستان کا منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی تقسیم، ذاتی مفاد ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ پاکستان میں سب کو احتجاج کا حق ہے لیکن جلاؤ گھیراؤ نہیں کرنے دینگے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب سے متاثرہ عوام سے اپیل
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر متاثرہ علاقوں کے عوام سے اپیل…13 گھنٹے پہلےوزیرِاعظم اور وزیرِاعلیٰ پنجاب کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا مشترکہ دورہ
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف بدھ کے روز لاہور پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیا۔…2 دن پہلےچناب میں پانی خطرناک حد سے اُپر، حفاظتی بند بارود سے اڑا دیا گیا
دریائے چناب ہیڈ قادرآباد کے مقام پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ محکمہ آبپاشی کے…2 دن پہلےاسحاق ڈار جدہ سے اسلام آباد روانہ، سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار جدہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے…3 دن پہلے
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، سکھ برادری سے ملاقات
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ…9 گھنٹے پہلےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب سے متاثرہ عوام سے اپیل
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر متاثرہ علاقوں کے عوام سے اپیل…13 گھنٹے پہلےپاکستان میں سال کے پہلے ’بلڈ مون‘ کا نظارہ ممکن
پاکستان میں سال کے پہلے نایاب فلکیاتی منظر کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ’بلڈ مون‘ کے ظاہر ہونے کی…15 گھنٹے پہلےسیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ روپے امداد، غیرقانونی تعمیرات پر معاوضہ نہیں ملے گا: عطا تارڑ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 20 لاکھ روپے…1 دن پہلے
پنجاب میں مون سون کی 9 واں لہر، شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرات کا انتباہ
لاہور – پنجاب میں مون سون کی نویں لہر شروع…9 گھنٹے agoفیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، سکھ برادری سے ملاقات
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ…9 گھنٹے agoپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان
اسلام آباد: یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں…11 گھنٹے agoبابر اعظم سے متعلق بیان پر محمد حارث پر سخت تنقید
سابق کرکٹر باسط علی نے محمد حارث کے بابر اعظم…11 گھنٹے ago