02:06 , 18 جون 2026
Watch Live

پاکستان میں ہر بچے کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

شزا فاطمہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے ہر کونے میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ پہنچانا چاہتی ہے۔ ان کے مطابق اگلے چار سال میں پاکستان ڈیجیٹل طور پر ایک مختلف ملک ہوگا۔

 

وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل برآمدات اس سے بھی زیادہ ہیں اور فری لانسرز اس شعبے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 3 لاکھ افراد کو ڈیجی اسکلز پروگرام کے تحت تربیت دی جارہی ہے جبکہ مزید 3 لاکھ افراد کو شامل کیا جائے گا۔ حکومت کا ہدف ہے کہ ہواوے، گوگل اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر 10 لاکھ افراد کو تربیت دی جائے۔

شزا فاطمہ نے بتایا کہ پاکستان اس وقت سات سب میرین کیبلز سے منسلک ہے جبکہ مزید تین کیبلز جلد شامل ہوں گی۔ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران سب میرین کیبلز میں سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کیبلز اس وقت کراچی میں لینڈ کرتی ہیں لیکن حکومت چاہتی ہے کہ گوادر یا کسی اور جگہ بھی لینڈنگ اسٹیشن بنایا جائے۔ تاہم فائبر بچھانے میں چیلنجز ہیں کیونکہ رائٹ آف وے چارجز خطے میں سب سے زیادہ ہیں اور منظوری کا عمل بھی پیچیدہ ہے۔

وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ ملک کے 98 فیصد انٹرنیٹ صارفین وائی فائی پر انحصار کرتے ہیں جبکہ صرف 2 فیصد فائبر استعمال کرتے ہیں۔ حکومت کا ہدف ہے کہ فائبر استعمال کو 40 سے 60 فیصد تک بڑھایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے حوالے سے ریگولیشنز جلد فائنل ہوں گی اور امریکی، چینی و دیگر کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION