02:01 , 18 جون 2026
Watch Live

خطے میں امن کی کوششیں کامیاب، کشیدگی کے بادل چھٹ گئے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن کی کوششیں کامیاب رہیں اور کشیدگی کے بادل چھٹ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے تعاون سے امن کے قیام کی کوششیں بارآور ثابت ہوئیں، جس پر پاکستان ان ممالک کا شکر گزار ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن ہی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

یہ بات انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیراعظم نے خواتین ارکان کا خیرمقدم کرتے ہوئے بجٹ اجلاس میں ان کی بھرپور شرکت اور کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے موجودہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ میں خواتین کو بااختیار بنانے، ان کی معاشی خودمختاری بڑھانے اور قومی دھارے میں مزید مؤثر شمولیت کے لیے مختلف اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق خواتین کو ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، بجٹ اور قومی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نے کہا کہ قیامِ امن کے لیے حکومت پاکستان، فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ مسلسل سرگرم عمل رہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی معاشی ترقی کا خواب صرف خطے اور عالمی سطح پر پائیدار امن کے ذریعے ہی پورا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے گزشتہ مہینوں میں عالمی مہنگائی کے اثرات سے عوام کو بچانے کی بھرپور کوشش کی۔ حالیہ چیلنجز کے باوجود وفاق اور صوبوں نے مکمل تعاون کیا، جس سے معیشت کو استحکام ملا۔ وزیراعظم کے مطابق خطے میں امن کی کوششیں اور عوامی تعاون ملک کی ترقی اور معاشی بہتری کے لیے نہایت اہم ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION