01:03 , 18 جون 2026
Watch Live

بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، بجٹ اور قومی امور پر تبادلہ خیال

بلاول شہباز ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں سیاسی اور ملکی امور سمیت وفاقی بجٹ سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں باہمی تعاون، قومی ترقی اور اہم حکومتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے عمل میں حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سیاسی استحکام اور جمہوری عمل کے فروغ کے لیے تعاون کو اہم قرار دیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔ دونوں رہنماؤں نے منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ اور تعاون قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے قومی اہمیت کے منصوبوں میں وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے عالمی امن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بلاول شہباز ملاقات میں زیر بحث آنے والے قومی معاملات پر باہمی مشاورت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION