فیفا ورلڈکپ 2026: سعودی عرب کے پرچم کے ساتھ خصوصی احترام، دنیا کی توجہ حاصل

فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوران سعودی عرب کے قومی پرچم کے ساتھ کیے گئے خصوصی انتظامات نے عالمی توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں اسے دیگر ممالک کے جھنڈوں کی طرح گراؤنڈ پر بچھانے کے بجائے ایک بلند مقام پر آویزاں کیا گیا۔
عام طور پر فیفا ٹورنامنٹس میں میچ سے قبل شریک ٹیموں کے پرچم میدان میں پھیلا دیے جاتے ہیں، تاہم سعودی عرب کے پرچم کے لیے اس روایت سے ہٹ کر خصوصی طریقہ اختیار کیا گیا۔
اس فیصلے کی بنیادی وجہ سعودی پرچم پر درج کلمہ طیبہ ہے، جو اسلام کے بنیادی عقیدے کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کے احترام کو انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔
سعودی قوانین اور مذہبی روایات کے مطابق قومی پرچم کو زمین پر رکھنا، اس پر چلنا یا کسی ایسے طریقے سے استعمال کرنا جس سے بے حرمتی کا تاثر پیدا ہو، سختی سے ناپسند کیا جاتا ہے۔
Suudi Arabistan, bayrağında Kelime-i Tevhid bulunduğu gerekçesiyle FIFA’dan maç öncesi seremoni sırasında bayrağının yere konulmamasını talep etti.
FIFA talebi kabul etti. Suudi Arabistan ve Uruguay bayrakları gönüllüler tarafından taşındı, hiçbirisi zemine bırakılmadı. pic.twitter.com/spnDQce1RO
— SON LAİK BÜKÜCÜ 🇹🇷 (@TheLaikYobaz) June 16, 2026
اسی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ انتظامیہ نے سعودی پرچم کو گراؤنڈ پر بچھانے کے بجائے ایک مخصوص اور بلند جگہ پر آویزاں کیا تاکہ اس کے تقدس اور احترام کو برقرار رکھا جا سکے۔
یہ اقدام نہ صرف سعودی عرب کی مذہبی و ثقافتی روایات کا احترام قرار دیا جا رہا ہے بلکہ اسے بین الاقوامی کھیلوں میں ثقافتی حساسیت کی ایک مثال بھی سمجھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 میں سعودی عرب اور یوروگوئے کے درمیان گروپ ایچ کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔










