03:32 , 17 جون 2026
Watch Live

بشریٰ انصاری نے لپ فلر کے الزامات کی تردید کر دی، حقیقت بتا دی

بشریٰ انصاری نے لپ فلر کے الزامات کی تردید کر دی

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ہونٹوں کو موٹا کرنے کے لیے لپ فلر لگوانے کے الزامات کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ظاہری شکل سے متعلق چلنے والی افواہوں پر کھل کر بات کی۔

بشریٰ انصاری نے واضح کہا کہ انہوں نے کبھی بھی ہونٹوں پر کوئی فلر یا کاسمیٹک پروسیجر نہیں کروایا۔ ان کے مطابق لوگ اکثر ان کی شکل و صورت پر غیر ضروری تبصرے کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ گزشتہ 50 سال سے شوبز انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں اور اگر کسی بڑے کاسمیٹک تبدیلی کا سہارا لیا ہوتا تو یہ بات سب کے سامنے آ چکی ہوتی۔

انہوں نے مزید وضاحت دی کہ ان کا اوپر والا ہونٹ قدرتی طور پر پتلا ہے، اور وہ صرف میک اپ کے ذریعے اسے نمایاں کرنے کے لیے لپ لائنر کا استعمال کرتی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنی ویڈیو میں عملی طور پر بھی دکھایا کہ کس طرح وہ لپ پنسل کی مدد سے ہونٹوں کے کنارے بنا کر انہیں زیادہ نمایاں بناتی ہیں۔

ان کی اس وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں کچھ صارفین نے ان کے کھلے انداز کو سراہا جبکہ کچھ نے بحث کو مزید آگے بڑھا دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION