09:25 , 22 اپریل 2026
Watch Live

قطری وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات

قطری وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات
قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جس میں اسرائیلی حملے کی مذمت، غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاملات زیر غور آئیں گے۔

 

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق قطری وزیراعظم کی امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کے علاوہ نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے بھی اہم ملاقاتیں طے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں 9 ستمبر کو دوحہ پر اسرائیلی حملے اور اس کے بعد یرغمالیوں کے رہائی معاہدے کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔

اقوام متحدہ میں قطر کا مؤقف

سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے دوحہ میں حملہ کر کے سفارتکاری کی توہین کی ہے اور حماس رہنماؤں کو نشانہ بنا کر غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری کو یقین دہانی کرائی کہ قطر جنگ بندی کے لیے اپنی سفارتی اور انسانی کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر کے ثالثی کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے اور ان کا ملک خونریزی روکنے کے لیے کسی بھی دباؤ کے بغیر اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION