05:37 , 21 اپریل 2026
Watch Live

پاک بحریہ کا مقامی تیار کردہ "تیمور” کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

تیمور کروز میزائل

پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل "تیمور” کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جو قومی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری اور سمندر میں درست نشانہ لگانے کی صلاحیت کا واضح مظاہرہ ہے۔

میزائل کو فضا سے فائر کیا گیا جس نے انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے اس کی جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر کارکردگی ثابت ہوئی۔

اس تجربے سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ پاک بحریہ اب طویل فاصلے پر اپنے اہداف کی نشاندہی اور تباہی کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

کروز میزائل "تیمور” کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی نظام میں ایک اہم اضافہ ہے جو بحری حدود کے تحفظ کو مزید مضبوط بنائے گی۔

پاک بحریہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ قومی بحری مفادات اور سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ عسکری قیادت نے اس کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ایک بڑا قومی سنگ میل قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION