09:25 , 22 اپریل 2026
Watch Live

عمان کے قریب کشتی حادثہ: 19 پاکستانی لاپتا، ایک زندہ بچ گیا

عمان کشتی حادثہ
عمان کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثے میں 19 پاکستانی لاپتا ہوگئے جبکہ ایک شخص کو زندہ بچالیا گیا۔

 

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 20 پاکستانی شہریوں پر مشتمل کشتی 7 ستمبر کو سمندری طوفان کی نذر ہوگئی۔ حادثے کے دوران کشتی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث تمام مسافروں کو سمندر میں کودنا پڑا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشتی میں سوار صرف ایک شخص، حامد اللہ خان، زندہ بچا۔ اسے ایک بحری جہاز نے ریسکیو کیا جس کے بعد عمانی حکام نے حراست میں لے لیا۔ پاکستانی سفارتخانہ اس کی وطن واپسی کے انتظامات کر رہا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق کشتی گوادر سے روانہ ہوئی تھی جو ایران کے راستے عمان جا رہی تھی۔ زندہ بچ جانے والے شخص نے اپنے 19 ساتھیوں میں سے 11 کی شناخت فراہم کردی ہے، تاہم باقی لاپتا افراد کی تفصیلات کے لیے عمانی وزارت خارجہ سے رابطہ جاری ہے۔

وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کے مطابق پاکستانی مشن عمانی پولیس اور امیگریشن حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور واقعے کی مکمل تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION