‘میئر بنا تو نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر گرفتاری کا حکم دوں گا ‘

نیویارک: نیویارک شہر کے ڈیموکریٹک میئر امیدوار زہران ممدانی نے کہا ہے کہ اگر وہ میئر منتخب ہوتے ہیں تو پولیس کو حکم دیں گے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو نیویارک میں پہنچنے پر گرفتار کر لیا جائے۔
ممدانی کے مطابق نیتن یاہو کی گرفتاری سے یہ ظاہر ہوگا کہ نیویارک عالمی قوانین پر عمل درآمد کرتا ہے۔
ادھر سابق صدر اور ری پبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ ممدانی کے میئر بننے کے امکانات روشن ہیں اور ان کی ممکنہ کامیابی کو عوام میں بڑھتی ہوئی ناراضگی اور بغاوت کا مظہر قرار دیا۔
یاد رہے کہ نیویارک میئر کا الیکشن 4 نومبر کو منعقد ہوگا۔ اس میں ممدانی کو ری پبلکن امیدوار کرٹیس سیلوا، سابق گورنر اینڈریو کومو اور موجودہ میئر ایرک ایڈمز سے ٹکرانا ہے۔ سیاسی حلقوں میں یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایڈمز الیکشن سے دستبردار ہو سکتے ہیں
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION
















