12:44 , 30 اپریل 2026
Watch Live

سیلاب کی تباہ کاریاں: ہزاروں دیہات زیر آب، متاثرین بھوک اور بیماریوں میں مبتلا

سیلاب

پنجاب میں حالیہ سیلاب نے تباہی مچا دی، تقریباً پانچ ہزار دیہات زیرِ آب آگئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں لوگ نہ صرف بھوک اور پیاس سے دوچار ہیں بلکہ اب وبائی امراض بھی پھیلنے لگے ہیں۔

مظفرگڑھ کے لکی بند سمیت مختلف مقامات پر ہزاروں افراد عارضی خیموں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ گھروں کو لوٹنا ممکن نہیں جبکہ روزمرہ کی بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں ہو رہیں۔ بہت سے خاندانوں کو دن میں صرف ایک وقت کا کھانا مل پاتا ہے اور انتظامیہ کی طرف سے مستقل امداد کی فراہمی نہ ہونے پر لوگوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

بچوں اور بزرگوں میں بیماریوں کا پھیلاؤ تشویشناک صورت اختیار کر رہا ہے۔ مچھر دانیوں اور دوائیوں کی کمی کے باعث کئی متاثرین ملیریا اور دیگر وبائی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

مقامی لوگوں نے حکومت اور ریسکیو اداروں سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر خوراک، صاف پانی اور طبی امداد پہنچائی جائے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION