03:25 , 21 اکتوبر 2025
Watch Live

ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز میں بڑی خرابی، لاکھوں صارفین متاثر

ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز میں بڑی خرابی
ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز میں بڑی خرابی

دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپنی ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز میں بڑی خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث دنیا بھر میں سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند ہو گئیں اور لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔ یہ مسئلہ خاص طور پر ای کامرس اور آن لائن سروسز کو پیش آیا۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق خرابی ایمیزون کے ایک اندرونی نیٹ ورک سسٹم میں ہوئی جو لوڈ بیلنسنگ کے عمل کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس خرابی سے چیٹ جی پی ٹی، اسنیپ چیٹ، زوم، روبلوکس، سگنل اور ڈوولنگو جیسے مشہور پلیٹ فارمز بھی متاثر ہوئے۔

ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ایک ہزار سے زائد کمپنیوں کو سروسز کی بندش کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک سے صارفین نے سروس متاثر ہونے کی شکایت کی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی اے سے منظور شدہ آئی فون 17 سیریز پاکستان میں لانچ

ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اسے ایمیزون ویب سروسز کی تاریخ کی سب سے بڑی تکنیکی خرابی قرار دیا ہے، جس نے دنیا بھر کے صارفین اور اداروں کو متاثر کیا۔ دیگر ٹیک کمپنیوں نے بھی سروسز میں رکاوٹ کی تصدیق کی ہے۔

اگرچہ ایمیزون کا کہنا ہے کہ زیادہ تر خرابیوں کو درست کر لیا گیا ہے، مگر کچھ سروسز اب بھی متاثر ہیں، اور ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز میں بڑی خرابی کے اثرات مکمل طور پر ختم ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION