12:11 , 18 اپریل 2026
Watch Live

شریف عثمان ہادی کے انتقال پر بنگلا دیش میں احتجاج

بنگلا دیش احتجاج

بنگلا دیش کے معروف نوجوان سیاسی رہنما شریف عثمان ہادی انتقال کر گئے۔ وہ چند روز قبل قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ ہادی کو ڈھاکا میں فائرنگ کے بعد سنگاپور منتقل کیا گیا تھا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

انتقال کی خبر کے بعد ڈھاکا کی سڑکوں پر ہزاروں نوجوان مظاہرین جمع ہوگئے۔ مظاہرین نے فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ چٹاگانگ میں بھارتی اسسٹنٹ ہائی کمیشن کے دفتر کے باہر بھی احتجاج ہوا۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔

حملہ گزشتہ جمعے کو ہوا جب ہادی انتخابی مہم کے لیے رکشہ میں جا رہے تھے۔ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور فائرنگ کی۔ ہادی کی حالت تشویشناک ہونے پر فوری طور پر انہیں سنگاپور منتقل کیا گیا۔

طلبہ اور نوجوان مظاہرین نے اپنے غم اور غصے کا اظہار سڑکوں پر کیا۔ احتجاجی مظاہرے کئی شہروں تک پھیل گئے۔ بعض اطلاعات کے مطابق شیخ مجیب کی تباہ شدہ رہائش گاہ پر بھی حملے کیے گئے۔

انتظامیہ اور پولیس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عبوری حکومت نے ہادی کے انتقال کو قومی نقصان قرار دیا۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور تلاشی کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION