03:41 , 17 اپریل 2026
Watch Live

پاکستان کی مچھلی برآمدات میں بڑی کامیابی، روسی منڈی تک رسائی

پاکستان مچھلی برآمدات

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے ماہی گیری اور سمندری خوراک کے شعبے میں بڑی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدات کو روسی منڈی تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی بار پاکستان کی مچھلی اور سمندری خوراک کی برآمدات کے لیے روس کی مارکیٹ میں باقاعدہ راستہ کھل گیا ہے، اور 16 پاکستانی کمپنیوں کو برآمد کی اجازت بھی مل گئی ہے۔

وزیر کے مطابق روسی منڈی تک رسائی کے بعد مستقبل میں یوریشین اقتصادی اتحاد کے دیگر ممالک تک بھی پاکستانی مصنوعات پہنچنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندری خوراک کے شعبے میں معیار کو عالمی سطح کے مطابق بنایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں سالانہ برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔

جنوری میں برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارہ نمایاں حد تک کم

حکام کے مطابق روسی منڈی میں داخلے کے بعد پاکستان کی مجموعی سمندری خوراک کی برآمدات میں بڑی بہتری آنے کی توقع ہے، جس سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

برآمدات کے لیے سمندری، فضائی اور زمینی راستوں کا استعمال کیا جائے گا، جبکہ وسطی ایشیائی خطہ کم لاگت تجارتی راستے کے طور پر اہم کردار ادا کرے گا۔

ماہرین کے مطابق قازقستان، ازبکستان اور ترکمانستان میں پاکستانی مچھلی کی طلب بڑھ رہی ہے، جس سے پاکستان کی علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا۔

وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ بہتر انفراسٹرکچر اور بین الاقوامی معیار کے ذریعے پاکستان کی سمندری خوراک عالمی منڈی میں مزید مضبوط مقام حاصل کرے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION