03:07 , 17 اپریل 2026
Watch Live

گوگل جیمنائی میں نیا نانو بنانا امیج جنریشن ٹول شامل

گوگل جیمنائی

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم جیمنائی میں نیا امیج جنریشن فیچر شامل کر دیا ہے، جسے نانو بنانا ٹیکنالوجی پر مبنی قرار دیا جا رہا ہے۔

اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ذاتی دلچسپیوں اور معلومات کی بنیاد پر خودکار طور پر تصاویر تیار کروا سکیں گے، جس کے لیے تفصیلی ہدایات لکھنے کی بھی ضرورت کم ہو جائے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ نظام صارف کے گوگل اکاؤنٹ سے منسلک معلومات کو استعمال کرتے ہوئے اس کے ذوق اور ترجیحات کو سمجھ کر بہتر اور ذاتی نوعیت کی تصاویر تخلیق کرے گا۔

مثال کے طور پر صارف صرف یہ کہے کہ “میرا خوابوں کا گھر بنائیں” تو نظام خود بخود مناسب انداز میں تصویر تیار کر دے گا، بغیر تفصیلی وضاحت کے۔

گوگل جیمنائی میں بڑی پیش رفت، ’پرسنل انٹیلی جنس‘ فیچر متعارف

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر گوگل فوٹوز کے ڈیٹا سے بھی مدد لے سکتا ہے تاکہ خاندان یا قریبی افراد سے متعلق تصاویر کو بہتر طور پر سمجھ کر تخلیق کیا جا سکے۔

کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ تصویر کی تیاری کے عمل کی تفصیلات ایک علیحدہ حصے میں دکھائی جائیں گی تاکہ شفافیت برقرار رہے۔

ابتدائی طور پر یہ فیچر محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، جبکہ بعد میں اسے مزید ممالک اور پلیٹ فارمز تک توسیع دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION