04:34 , 17 اپریل 2026
Watch Live

گوگل جیمنائی میں بڑی پیش رفت، ’پرسنل انٹیلی جنس‘ فیچر متعارف

گوگل جیمنائی

گوگل نے اپنے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم جیمنائی میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی ہے، جسے ’پرسنل انٹیلی جنس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کو اے آئی ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر جیمنائی کو ایک مکمل ذاتی اے آئی اسسٹنٹ میں تبدیل کر دے گا، جو صارف کے سوالات کا جواب دیتے وقت گوگل کی مختلف ایپس میں موجود ذاتی ڈیٹا کو مدنظر رکھ سکے گا۔

پرسنل انٹیلی جنس کے تحت جیمنائی کو گوگل سرچ، جی میل، گوگل فوٹوز اور یوٹیوب جیسی ایپس تک رسائی حاصل ہوگی، جس سے یہ صارف کی عادات، دلچسپیوں اور ضروریات کو بہتر طور پر سمجھ سکے گا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اگرچہ جیمنائی پہلے ہی ان ایپس کے ساتھ منسلک ہے، تاہم اس اپ ڈیٹ کے بعد اے آئی براہِ راست مختلف پلیٹ فارمز سے معلومات جوڑ کر زیادہ سیاق و سباق پر مبنی اور تفصیلی جوابات فراہم کرے گا۔

گوگل نے نیا اے آئی سرچ لائیو فیچر متعارف کرا دیا

مثال کے طور پر اگر کوئی صارف اپنی گاڑی سے متعلق مسئلے کے بارے میں سوال کرے تو جیمنائی گوگل سرچ یا ای میل میں موجود خریداری کی تفصیلات دیکھ کر گاڑی کی قسم شناخت کر سکے گا، گوگل فوٹوز سے اس کی حالت کا جائزہ لے گا اور یوٹیوب کے ذریعے مسئلے کا حل تجویز کرے گا۔

گوگل کے مطابق اس اپ ڈیٹ کا مقصد اے آئی کو محض سوال و جواب کے آلے سے آگے لے جا کر ایک ایسا معاون بنانا ہے جو صارف کی روزمرہ زندگی میں حقیقی مدد فراہم کر سکے۔

فی الحال یہ فیچر امریکا میں گوگل اے آئی پرو اور اے آئی الٹرا سبسکرپشن صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، جبکہ آنے والے مہینوں میں دیگر ممالک اور مفت صارفین تک بھی اس کی توسیع کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION