11:18 , 17 اپریل 2026
Watch Live

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل، ذرائع

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری
بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری

راولپنڈی : اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری کامیابی سے مکمل کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کا آپریشن راولپنڈی کے ایک اسپتال میں کیا گیا، جو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب 29 مارچ کو ان کی طبی رپورٹ جاری ہوئی تھی، جس میں ان کی بینائی متاثر ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

طبی معائنے سے ایک روز قبل ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف خان نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا تھا اور آنکھ کے مسائل کی نشاندہی کی تھی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات

رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ میں پوسٹیرئیر ویٹریئس ڈیٹچمنٹ کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے باعث دھندلاہٹ، سیاہ دھبے اور روشنی کی چمک جیسی علامات ظاہر ہو رہی تھیں۔

مزید یہ کہ انہیں مایوپیا اور اسٹیگ میٹزم جیسے مسائل بھی لاحق تھے، جن سے بینائی مزید متاثر ہو رہی تھی۔

ڈاکٹروں نے انہیں عینک کے باقاعدہ استعمال، آنکھوں کے قطرے اور دیگر ادویات تجویز کی تھیں، جبکہ ماہرین نے چار ہفتوں بعد دوبارہ معائنے کا مشورہ دیا تھا، اور سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بروقت علاج کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION