07:34 , 23 اپریل 2026
Watch Live

فضا علی کا سابق شوہر کی دوسری شادی پر مثبت ردِعمل

معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے اپنے سابق شوہر فواد فاروق کی دوسری شادی پر مثبت اور باوقار ردِعمل دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، جہاں فضا علی نے سابق شوہر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی۔

فضا علی نے اپنی بیٹی فرال کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ نظر آ رہی ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ اداکارہ نے ایک طویل کیپشن بھی لکھا جس میں صبر، برداشت اور سمجھداری کا پیغام دیا گیا۔

کیپشن میں فضا علی نے لکھا کہ زندگی ہمیشہ سیدھی نہیں ہوتی، بعض اوقات ایسے موڑ آتے ہیں جہاں شور کے بجائے خاموشی بولتی ہے اور انسان کو صبر کا دامن تھامنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے شوہر سے طلاق اور تشدد کی داستان کھل کر بیان کر دی

انہوں نے مزید لکھا کہ ان کی بیٹی فرال اپنے بابا کی زندگی کے نئے سفر کی تیاری کو ریکارڈ کر رہی تھی، اور یہ لمحہ انہیں یاد دلاتا ہے کہ رشتے بدل سکتے ہیں لیکن عزت اور محبت ہمیشہ باقی رہتی ہے۔

آخر میں فضا علی نے کہا کہ ہر کہانی کا اختتام لڑائی پر نہیں ہوتا، اور دل سے دعا ہے کہ فواد فاروق کی زندگی کا نیا سفر خوشیوں سے بھرپور ہو، کیونکہ فضا علی نے سابق شوہر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار خلوص اور وقار کے ساتھ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION