08:35 , 18 اپریل 2026
Watch Live

ایران امریکا بات چیت سے پہلے تیل کی قیمتوں میں گراوٹ

ایران اور امریکا کے ممکنہ مذاکرات سے قبل عالمی توانائی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ سرمایہ کار محتاط نظر آئے جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں تیل کے نرخ نیچے آ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت میں ایک اعشاریہ پانچ نو ڈالر فی بیرل کمی ہوئی۔ اس کمی کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 67 اعشاریہ 87 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی ایک اعشاریہ پانچ ایک ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 63 اعشاریہ 63 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

مزید پڑھیں: جنوری میں برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارہ نمایاں حد تک کم

ٹریڈنگ سیشن کے دوران ایک موقع پر دونوں عالمی بینچ مارکس میں مزید دباؤ دیکھا گیا۔ اس وقت برطانوی اور امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے مذاکرات سے متعلق غیر یقینی صورتحال تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ مستقبل میں سپلائی بڑھنے کی امید کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION