01:07 , 18 اپریل 2026
Watch Live

کراچی میں پانی کی شدید کمی، فیکٹریوں کی سرگرمیاں متاثر

کورنگی ٹریڈنگ زون

کراچی کے کورنگی ٹریڈنگ زون کی فیکٹریز کو پانی کی سپلائی بند ہوگئی۔ اس سے پیداواری سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور کروڑوں ڈالر کے آرڈرز تعطل کا شکار ہو گئے۔

سائٹ ٹریڈنگ زون کے بعد کورنگی ٹریڈنگ زون بھی پانی کی بندش سے متاثر ہوا۔ صنعتی علاقوں میں پانی کی ترسیل چار روز سے معطل ہے، جس سے کاروباری سرگرمیاں رک گئیں۔

ٹریڈنگ زونز کے صدور نے کراچی چیمبر آف کامرس سے فوری رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ واٹر کارپوریشن اور سب سوائل کنٹریکٹرز کے مسائل کی وجہ سے سپلائی معطل ہے۔

صدر کاٹی، اکرام راجپوت، نے وزیراعلیٰ سندھ، میئر کراچی اور سی ای او واٹر کارپوریشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ واٹر کارپوریشن اور کنٹریکٹرز کے مسائل فوری حل کرکے پانی کی سپلائی بحال کی جائے۔

صنعتی کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ پانی کی بندش سے نہ صرف ملکی پیداوار متاثر ہو رہی ہے بلکہ برآمدات بھی رکی ہوئی ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ مسئلہ فوری حل کیا جائے تاکہ کاروباری نقصان سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION