01:09 , 18 اپریل 2026
Watch Live

لاہور ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی، منشیات ضبط

علامہ اقبال ایئرپورٹ منشیات ضبط

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ پر بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی گئی۔ 32 کارٹنز میں 14,70,000 ٹراماڈول گولیاں اور 57,600 ویلیم (ڈائزیپام) گولیاں برآمد ہوئیں۔

ضبط شدہ منشیات کا مجموعی وزن 825.78 کلوگرام ہے، جس میں 808.5 کلوگرام ٹراماڈول اور 17.280 کلوگرام ویلیم شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ کھیپ نائیجیریا کے لیے بُک کروائی گئی تھی۔

اے این ایف نے فوری طور پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ برآمد گولیاں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ اے این ایف کے مختلف شعبے معاملے کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں۔

کاروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے اے این ایف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف تعاون کریں۔ یہ کامیاب کارروائی ملک میں منشیات کی روک تھام کی کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION